Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ریپبلکن صدارتی امیدوار دماغی طورپر غیرمتوازن

ریپبلکن صدارتی امیدوار دماغی طورپر غیرمتوازن

واشنگٹن۔27اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دماغی طور پر غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کی بنیاد ہی تعصب پر رکھی۔ دوسری جانب ٹرمپ نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے ہلاری کو تیسرے درجے کی سیاستدان قرار دیا ہے۔امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں اپنی انتخابی مہم میں کلنٹن نے ٹرمپ پر کئی جوابی حملے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نسلی امتیاز میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، وہ اقدار جو امریکہ کو ایک عظیم ملک بناتے ہیں ٹرمپ ان کو یکسر نظر انداز کرتے ہیں جو ملک کیلئے خطرناک ثابت ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار نفرت پر مبنی تحریک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے ہلاری کلنٹن کی تنقید پر ردعمل میں کہا کہ ہلاری ایک تھرڈ کلاس سیاست دان ہیں، جو صرف باتیں بناتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم صرف محبت پر مبنی ہے اور وہ ملک کو مضبوط دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT