Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

آندھرا پردیش و تلنگانہ کے لیے تنظیمی عہدیداروں کا انتخاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریپبلکن پارٹی آف انڈیا آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے انتخابات رام داس اتوالہ قومی صدر و مرکزی وزیر اور ڈاکٹر ایم وینکٹ سوامی صدر ساوتھ انڈیا یونٹ کی نگرانی میں دہلی میں منعقد ہوئے ۔ یہ بات کنوینر پارٹی ناگیشور راؤ نے آج پریس کانفرنس میں بتائی اور کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے صدور ، ورکنگ پریسیڈنٹ اور راشٹرا مہیلا ورکنگ کمیٹی صدر کی حیثیت سے صدر تلنگانہ ڈاکٹر والنٹینا ، ریاستی یوتھ صدر آندھرا پردیش مٹوپلی سبا رائیڈو ، راشٹرا ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ و ناسنگھ والمیکی راسٹرا ورکنگ پریسیڈنٹ آندھرا پردیش لالم کٹیا ریاستی ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ ماسٹر جی ، ریاستی صدر شعبہ خواتین ورکنگ کمیٹی آندھرا محترمہ بی سی رتنا منتخب ہوئی ہیں ۔ مسٹر ناگیشور راؤ نے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آنے والے اسمبلی وپارلیمانی انتخابات میں پارٹی اپنے اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارے گی ۔ جن آندھرا کے لیے رکن پارلیمنٹ 175 اور تلنگانہ کے لیے 118 امیدوار میدان میں رہیں گے اور اسی طرح ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں پارٹی اپنے امیدوار ٹھہرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ شریمتی والنٹیا نے پارٹی کے قومی صدر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر کے اصولوں اور ان کے خیالات پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا گیا ہے اور ایسی خواتین جو پولیس کی ظلم و زیادتی سے پریشان ہیں ان کے مشکلات کو بھی حل کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT