Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ریپبلکن ہیلتھ کیئر منصوبہ بندی بہتر ہوگی: ٹرمپ

ریپبلکن ہیلتھ کیئر منصوبہ بندی بہتر ہوگی: ٹرمپ

واشنگٹن، 14مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ ‘اوباماکیئر’ کو ہٹا کر ریپبلکن ہیلتھ کیئر منصوبہ نافذ کرنے سے امریکی عوام کو انشورنس کی کوریج ملنے کے علاوہ اپنی مرضی سے ڈاکٹروں کی مدد لینے میں سہولت ہوگی۔مسٹر ٹرمپ نے ‘افورڈیبل کیئر ایکٹ’ کے نام سے مشہور ‘اوباماکیئر’ منصوبہ سے مطمئن لوگوں کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہوئی ایک میٹنگ میں کہا کہ ریپبلکن ہیلتھ کیئر کی انشورنس کی منصوبہ بندی کے تحت امریکی عوام کو کئی فائدے حاصل ہوں گے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ انشورنس کوریج کی قیمتوں کو گھٹنے میں تقریباً ایک یا دو سال لگ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT