Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / ریپ کے ملزم ڈی آئی جی کو معطل کردینے کی تجویز

ریپ کے ملزم ڈی آئی جی کو معطل کردینے کی تجویز

ممبئی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ڈی آئی جی سنیل پرسکار جو ایک ماڈل کی عصمت ریزی کے ملزم ہیں ، اُن کے لئے پریشان کن تبدیلی میں مہاراشٹرا کے محکمہ داخلہ نے اُن کی معطلی تجویز کردی ہے ۔ وزارت داخلہ کے عہدیدار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو آج بتایا کہ پرسکار کو معطل کرنے کی تجویز چیف منسٹر پرتھوی راج چوان کو بھیجی جاچکی ہے۔ یہاں کی عدالت نے ا

ممبئی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ڈی آئی جی سنیل پرسکار جو ایک ماڈل کی عصمت ریزی کے ملزم ہیں ، اُن کے لئے پریشان کن تبدیلی میں مہاراشٹرا کے محکمہ داخلہ نے اُن کی معطلی تجویز کردی ہے ۔ وزارت داخلہ کے عہدیدار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو آج بتایا کہ پرسکار کو معطل کرنے کی تجویز چیف منسٹر پرتھوی راج چوان کو بھیجی جاچکی ہے۔ یہاں کی عدالت نے انھیں حال میں ماقبل گرفتاری ضمانت عطا کرتے ہوئے کہا تھا کہ شکایت کنندے کا برتاؤ اور ملزم کے ساتھ اُس کے ای میل تبادلے سے دونوں کے آپسی میل ملاپ میں باہمی رضامندی معلوم ہوئی ہے ۔ 25 سالہ ماڈل شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا تھا کہ 57 سالہ پرسکار نے دست درازی کی اور ڈسمبر 2013 ء میں دو موقعوں پر اُس کا جنسی استحصال کیا۔ اُس نے کہاکہ وہ پرسکار سے پہلی بار 2012 ء میںایک کیس کے سلسلہ میں ملی تھی جب وہ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس تھے ۔

نامور صنعتکار سے رشوت لینے پر آر او سی گرفتار
نئی دہلی ۔ 26 اگست(سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج رجسٹرار آف کمپنیز (آر او سی) چینائی کو نامور صنعتکار ایم اے ایم راما سوامی سے 10 لاکھ روپئے کی رشوت مبینہ طور پر قبول کرلینے کی پاداش میں گرفتار کرلیا جبکہ صنعتکار کو اپنے کارپوریٹ گروپ کی کل منعقد شدنی میٹنگ کے سلسلہ میں سرکاری عہدیداروں کو رشوت دینے کا موردالزام ٹھہرایا گیا۔ سی بی آئی عہدیداروں نے منونیتی چولن (آر او سی) کو حراست میں لے لیا لیکن 83 سالہ صنعتکار جو سابق ایم پی ہیں، انہیں ان کی عمر کے پیش نظر تحویل میں لینے سے گریز کیا۔ ایجنسی کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ راماسوامی کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ سی بی آئی ڈائرکٹر رنجیت سنہا کے احکام پر کیا گیا۔ قبل ازیں سی بی آئی نے کہا تھا کہ راماسوامی کو بھی حراست میں لے لیا گیا لیکن بعد میں عہدیداروں نے وضاحت کی کہ گرفتار نہیں کیا گیا۔ یہ رشوت مبینہ طور پر کل کی سالانہ جنرل باڈی کی کارروائی کا اعلان کرنے کیلئے ادا کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT