Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ریڈ اسکوائر پر نئے سال کا جشن نہیں منایا جائے گا

ریڈ اسکوائر پر نئے سال کا جشن نہیں منایا جائے گا

ماسکو ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ماسکو کا ’’ریڈاسکوائر‘‘ ایک ایسا مقام ہے جہاں عام طور پر لوگ نئے سال کے جشن کے موقع پر جمع ہوتے ہیں لیکن روایت سے بغاوت کرتے ہوئے روسی حکومت نے 31 ڈسمبر کو یہاں کسی بھی جشن منانے پر امتناع عائد کرتے ہوئے ’’ریڈاسکوائر‘‘ کو عوام کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ دریں اثناء ماسکو کے سیکوریٹی سربراہ الیکسی میوروف نے بتایا کہ اس سال (31 ڈسمبر) ریڈ اسکوائر آنے والے ہر شخص کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ پہلے ایسا ہوا کرتا تھا کہ رات کے 12 بجتے ہی کریملن کے ٹاور کلاک سے گھنٹہ بجاتے ہوئے نئے سال کی آمد کا اعلان کیا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT