Tuesday , November 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ریڈ روز پیالیس نامپلی میں آج رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

ریڈ روز پیالیس نامپلی میں آج رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

لڑکوں اور لڑکیوں کے معیاری رشتے، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 15 ستمبر (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کے تعاون سے 86 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام 16 ستمبر کو ریڈروز پیالیس روبرو حج ہاؤز میں صبح 10 تا 4 بجے شام منعقد ہوگا۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے۔ پروگرام کی خاص بات یہ رہے گی کہ والدین ایک چھت تلے ایس ایس سی تا گریجویشن، پوسٹ گریجویشن لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کا انتخاب اور والدین سے گفتگو کرسکیں گے۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ والدین اپنے ساتھ فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز زیادہ سے زیادہ رکھیں تاکہ والدین سے بات چیت کرنے میں آسانی ہوسکے۔ پروگرام میں ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، بی ایس سی، ایم ایس سی، ایم بی بی ایس، بی فارمیسی، بی اے، بی کام، بی ایڈ، ایم کام اور عقدثانی و تاخیر سے ہونے والی لڑکیوں اور لڑکوں کے رشتے اور ان کی رہبری و رہنمائی کیلئے کاؤنٹرس بھی رہیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے روزانہ سیاست کے دفتر (عابڈز) میں بھی والدین کیلئے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی مدد سے رشتوں کا انتخاب کرنے کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ اس لئے یہاں پر روزانہ کئی والدین رجسٹریشن کروائے گئے ان بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کے فائیلس کو دوبہ دو ملاقات پروگرام میں رکھا جائے گا اور عالمی سطح تک راست ٹیلی کاسٹ کی سہولت یوٹیوب، فیس بک اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ والدین کیلئے کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کے انتخاب کی سہولت مہیا کی جارہی ہے اور جن والدین آن لائن پر اپنے لڑکوںاور لڑکیوں کے رشتوں کے ضمن میں رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں ان کیلئے رجسٹریشن کاؤنٹر رہے گا۔ والدین اپنے ساتھ فوٹوز کی کاپیز اور بائیو ڈاٹاس زیادہ سے زیادہ رکھیں تاکہ رجسٹریشن اور والدین سے بات چیت کرنے میں آسانی پیدا ہو۔ مزید تفصیلات کیلئے کوآرڈینیٹر پروگرام فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT