Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ریکارڈ ٹریپل سنچری ، مکالم کا کوہلی سے اظہارتشکر

ریکارڈ ٹریپل سنچری ، مکالم کا کوہلی سے اظہارتشکر

ویلنگٹن ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کیلئے پہلی ٹریپل سنچری اسکور کرنے والے بیٹسمین اور ٹیم کے کپتان برنڈن مکالم نے اپنی اس ریکارڈ ساز اننگز کے بعد نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اس اننگز کو اپنی تاحیات ناقابل فراموش بیٹنگ قرار دینے کے علاوہ ہندوستانی کھلاڑی ویراٹ کوہلی کا بھی اظہارتشکر کیا جنہوں نے مکالم کا اس وقت کیچ چھوڑ

ویلنگٹن ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کیلئے پہلی ٹریپل سنچری اسکور کرنے والے بیٹسمین اور ٹیم کے کپتان برنڈن مکالم نے اپنی اس ریکارڈ ساز اننگز کے بعد نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اس اننگز کو اپنی تاحیات ناقابل فراموش بیٹنگ قرار دینے کے علاوہ ہندوستانی کھلاڑی ویراٹ کوہلی کا بھی اظہارتشکر کیا جنہوں نے مکالم کا اس وقت کیچ چھوڑا تھا جب وہ صرف 9 رنز اسکور کئے تھے۔ مکالم اس وقت بیٹنگ کیلئے وکٹ پر پہنچے جب نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں ہندوستانی ٹیم کی سبقت 246 رنز کو ختم کرنے کے تعاقب میں 94/5 کی نازک صورتحال سے پریشان تھی اور اس موقع پر ویراٹ کوہلی نے مکالم کا کیچ چھوڑا ، جس کے بعد انہوں نے 302 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلتے ہوئے نہ صرف مقابلہ میں اپنی ٹیم کو تقریباً یقینی شکست سے محفوظ رکھا

بلکہ مقابلہ کو ڈرا کرتے ہوئے سیریز 1-0 کے ذریعہ اپنی ٹیم کے نام کرلیا۔ مقابلے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے مکالم نے کہا کہ جس وقت وہ وکٹ پر پہنچے تھے اس موقع پر ٹیم کو ایک غیرمعمولی اننگز کی ضرورت تھی اور 302 رنز کی اننگز کے ذریعہ انہوں نے مقابلہ کو محفوظ کرنے کے علاوہ ٹیم کو سیریز میں کامیابی سے بھی ہمکنار کیا۔ مکالم نے نیوزی لینڈ کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے کی انفرادی اننگز کھیلتے ہوئے اسی میدان پر 1991 میں سری لنکا کے خلاف سابق کپتان مارٹن کرو کے 299 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ علاوہ ازیں مکالم نیوزی لینڈ کیلئے ایسے دوسرے بیٹسمین بھی بنے جنہوں نے ٹسٹ اننگز میں 3 مرتبہ 200 سے زائد رنز اسکور کئے ہوں کیونکہ اس سے قبل یہ کارنامہ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے انجام دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT