Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / ریکس ٹلرسن اور اشرف غنی کی ملاقات کی تصاویر میں ہیر پھیر

ریکس ٹلرسن اور اشرف غنی کی ملاقات کی تصاویر میں ہیر پھیر

واشنگٹن ۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں قائم امریکی بیس میں وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات کے بعد سرکاری طور پر جاری کی جانے والی تصویر میں ہیر پھیر کی گئی ہے جس سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ان کی ملاقات کابل میں ہوئی۔واضح رہے کہ امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارتکار نے دو روز قبل افغانستان کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ملاقات افغان صدر اشرف غنی سے بھی ہوئی تھی۔اس ملاقات کے بعد امریکی سفارت خانے اور افغان صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ان کی ملاقات کابل میں ہوئی لیکن امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ ملاقات بگرام کے ایئر بیس میں ہوئی جو کابل سے 30 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ایک اور امریکی چینل فاکس نیوز کا کہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن اور اشرف غنی کی ملاقات کو ملٹری بیس کے بجائے کابل میں دکھانے کا مقصد افغانستان کی سکیورٹی کی صورتحال کا دنیا پر مثبت اثر ڈالنا تھا۔تصویر میں رد و بدل کی نشاندہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی گئی تھی جس کے بعد نیو یارک ٹائمز نے ان تصاویر پر تحقیقات کا آغاز کیا۔فاکس نیوز نے بتایا کہ دونوں تصاویر کا سافٹ ویئر کے ذریعے قریبی مشاہدہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ ان دونوں میں سے کسی ایک کو تبدیل کیا گیا ہے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکس ٹلرسن اور اشرف غنی اپنے وفود کے ہمراہ ایک کمرے میں بیٹھے ہیں جس کی کوئی کھڑکی نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT