Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / ریکس ٹلرسن وزیر خارجہ امریکہ کے عہدہ سے برطرف

ریکس ٹلرسن وزیر خارجہ امریکہ کے عہدہ سے برطرف

Secretary of State Rex Tillerson gestures while speaking to State Department employees Wednesday, May 3, 2017, at the State Department in Washington. (AP Photo/Jacquelyn Martin)

سی آئی اے سربراہ نئے وزیر خارجہ مقرر ، سی آئی اے کی موجودہ سربراہ پہلی بار ایک خاتون

واشنگٹن۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برسر عام تکرار کے سلسلے کے بعد صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اپنے شاکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ان کے عہدہ سے برطرف کردیا اور ان کی جگہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ ٹرمپ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے جینا ہاسپیل کو اولین خاتون صدر سی آئی اے مقرر کرنے کے احکام جاری کردیئے۔ ٹلرسن آفریقہ جارہے تھے، انہیں آدھے راستے سے واپس ہونا پڑا۔ انہوں نے کام کا تقاضہ اور واشنگٹن میں شخصی اجلاس کیلئے ان کی موجودگی کی ضرورت ظاہر کرتے ہوئے اپنی واپسی کی وجہ بتائی۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے بعدازاں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ شخصی طور پر کیا ہے کیونکہ کلیدی مسائل پر ٹلرسن سے ان کے اختلافات تھے۔ دونوں قائدین کے درمیان کئی مسائل بشمول امریکی پالیسی برائے شمالی کوریا، روس اور ایران اختلافات پائے جاتے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ قبل ازیں پومپیو کے ساتھ کچھ عرصہ کام کرچکے ہیں اور ان میں بے پناہ توانائی، زبردست ذہانت موجود ہے۔ ہم اسی صلاحیت کے منتظر تھے۔ ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور مجھے ایسے ہی وزیر خارجہ کی ضرورت تھی۔ انہیں یقین ہے کہ پومپیو بالکل درست وزیر خارجہ ثابت ہوں گے۔ انہیں فوج، کانگریس اور سی آئی اے کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرنا کا تجربہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری نبھانے کے لئے بھی تیار رہیں گے۔ انہوں نے ان سے جلد از جلد اس تقرر کی توثیق کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تقرر کی منظوری امریکی سینیٹ سے حاصل کرلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT