Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ریکس ٹلرسن کا دورہ برطانیہ

ریکس ٹلرسن کا دورہ برطانیہ

لندن 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ ریس ٹلرسن ‘ شمالی کوریا کے نیوکلئیر اور میزائیل پروگرامس پر تبادلہ خیال کیلئے لندن پہونچ گئے ہیں۔
یہاں انہوں نے برطانیہ اور فرانس کے سینئر عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ یہ تینوں ممالک اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں اور انہں نے شمالی کوریا کو اس کے تازہ ترین نیوکلئیر تجربہ پر سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے تازہ تحدیدات منظور کروائی ہیں۔ ان تینوں ممالک کے ذمہ داران جنوب مشرقی امریکہ میں آئے طوفان ارما کی تباہ کاریوں اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT