Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / ریکھا کی راجیہ سبھا اجلاس میں شرکت

ریکھا کی راجیہ سبھا اجلاس میں شرکت

نئی دہلی 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ اداکارہ ریکھا جن پر گذشتہ کچھ روز سے تنقید یں کی جارہی تھیں کہ دو سال قبل راجیہ سبھا کیلئے نامزد کئے جانے کے باوجود انہوں نے صرف سات اجلاس میں شرکت کی،نے آج حیرت انگیز طور پر راجیہ سبھا کی کارروائی میں شرکت کی۔ اُن کے وہاں پہنچنے پر انہیں فوٹو گرافرس نے گھیر لیا اور اُن کی کئی تصاویر کھینچیں پار

نئی دہلی 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ اداکارہ ریکھا جن پر گذشتہ کچھ روز سے تنقید یں کی جارہی تھیں کہ دو سال قبل راجیہ سبھا کیلئے نامزد کئے جانے کے باوجود انہوں نے صرف سات اجلاس میں شرکت کی،نے آج حیرت انگیز طور پر راجیہ سبھا کی کارروائی میں شرکت کی۔ اُن کے وہاں پہنچنے پر انہیں فوٹو گرافرس نے گھیر لیا اور اُن کی کئی تصاویر کھینچیں پارلیمنٹ ہاوس کامپلکس میں ’’نمستے‘‘ کہہ کر ریکھا نے داخلہ لیا۔ یاد رہے کہ ریکھا کے علاوہ سابق کرکٹ سچن ٹنڈولکر پر بھی تنقید کی جارہی تھیں کہ انہو ںنے نامزد ہونے کے دو سال تک بھی صرف چار بار اجلاس میں شرکت کی جو پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہے ۔ یاد رہے کہ ریکھا کے علاوہ بالی ووڈ کی راکھی ساونت جنہوں نے حالیہ دنوں میں رام داس اتھالوے کی آر پی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی، بھی کچھ عرصہ کیلئے راجیہ سبھی کی وزیٹرس گیلری میں رہ چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT