Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ری ہیب سنٹر میں اندھا دھند فائرنگ، 14 ہلاک

ری ہیب سنٹر میں اندھا دھند فائرنگ، 14 ہلاک

سیوداد جواریز ( میکسیکو ) ۔ 27 ۔ ستمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ایک مسلح گروپ نے یہاں کے منشیات سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے چلائے جانے والے مرکز پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں 14 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ دریں اثناء چیوہا ھوا شہر کے سیکوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ مسلح گروپ اچانک اس مرکز میں گھس آیا اور وہاں موجود افراد پر رائفل سے اندھادھند گولیاں برسانی شروع کردی ۔ چیوہاھوا امریکہ کی سرحد کے قریب واقع ہے ۔ اور یہاں گذشتہ ایک دہائی کے دوران بدترین تشدد کے واقعات پیش آچکے ہیں جب کہ منشیات کے خلاف حکومت کی لڑائی بھی عرصہ دراز سے جاری ہے ۔ حکومت نے 2006 سے منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھی ہے جس میں اب تک دو لاکھ افراد یا تو ہلاک یا لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

ماہی گیروں کی کشتیاں لینے ہندوستانی دستہ سری لنکا روانہ
کولمبو؍رامیشورم۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا ئی بحریہ کی مہم میں پکڑی گئی ہندوستانی ماہی گیروں کی سات کشتیوں کو مرمت کے بعد وطن لانے کے لئے ماہی گیروں، حکام اور تکنیکی عملے کی ایک ٹیم آج سری لنکا کے لئے روانہ ہو گئی۔محکمہ سمکیات کے ایک سینئر افسر نے یہاں یہ بات بتائی۔

 

TOPPOPULARRECENT