Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ر100 روپئے اور چھوٹی کرنسی اگلا نشانہ

ر100 روپئے اور چھوٹی کرنسی اگلا نشانہ

حیدرآباد۔10 نومبر(سیاست نیوز ) 1000اور 500کے بعد بازار میں موجود 100,50,20اور 10کے نوٹ بھی اسی رفتار سے واپس لے لئے جائیں گے! حکومت ہند کی جانب سے ملک میں بڑی کرنسی پر فوری امتناع اور اس کی تبدیلی کے ساتھ 2000روپئے کے نئے نوٹ جاری کئے جانے کے فوری بعد پیدا شدہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے بعد حکومت ان نوٹوں کی تنسیخ کا بھی فیصلہ کرے گی! مرکزی حکومت کے ذرائع کے بموجب حکومت نے موجودہ بحران جیسی صورتحال سے نکلنے کے فوری بعد مابقی نوٹوں کی تنسیخ کا بھی اعلان کرے گی اور انہیں بھی اسی رفتار کے ساتھ واپس طلب کرلیا جائے گا تاکہ نئے نوٹ بازاروں میں لائے جا سکیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا اور وزارت فینانس کے ذرائع کے بموجب حکومت نے اس سلسلہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں لیکن ان حالات میں ایسا کیا جانا ممکن نہیں ہے اسی لئے ابتداء میں کچھ حالات کو بہتر بنانے کیلئے وقت فراہم کیا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بازاروں میں موجود 100,50,20اور 10روپئے کرنسی میں بھی جعلی نوٹ پائے جاتے ہیں اسی لئے انہیں بھی بازاروں سے واپس طلب کیا جانا ضروری ہے علاوہ ازیں ان حالات میں بعض شاطر ذہنوں کی جانب سے اپنی غیر محسوب کرنسی کو 100کے نوٹوں میں تبدیل کرلیا گیا ہے جو کہ دوبارہ کالے دھن میں شامل ہوجائے گا اسی لئے ان نوٹوں کو بھی واپس طلب کیا جائے گا !

TOPPOPULARRECENT