Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ر12 روڈی شیٹرس گرفتار ‘ پابند مچلکہ کرکے رہا کیا گیا

ر12 روڈی شیٹرس گرفتار ‘ پابند مچلکہ کرکے رہا کیا گیا

حیدرآباد ۔ /22 اگست (سیاست نیوز) عیدالاضٰحی اور گنیش تہوار کے پیش نظر پرانے شہر میں پولیس روڈی عناصر پر شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے ۔ بھوانی نگر پولیس نے مشتبہ حالت میں اکٹھا 12 روڈی شیٹرس کو گرفتار کرکے انہیں پابند مچلکہ کیا ۔ سب انسپکٹر بھوانی نگر سریدھر نے بتایا کہ روڈی شیٹرس محمد معین الدین ، محمد عقیل احمد ، سید رشید ، محمد عبدالزبیر ذوالفقار حسین عرف ندیم ، محمد امتیاز ، سید ریاست عرف موسیٰ ، محمد یوسف خان عرف بارڈر یوسف ، شیخ شریف ، محمد شکیل احمد ، سید صابر عرف سرکٹ اور سید غلام مصطفیٰ جو بھوانی نگر کے روڈی شیٹرس ہیں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف سی آر پی سی کے دفعہ 107 کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں حیدرآباد کے اسپیشل ایکزیکٹیو مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا ۔ جہاں پر انہیں پابند مچلکہ کرنے کے بعد رہا کردیا گیا ۔ آئندہ ماہ منعقد ہونے والے گنیش تہوار اور عیدالاضحی کے موقع پر پرانے شہر میں روڈی شیٹرس کی کونسلنگ کی جارہی ہے اور دونوں تہواروں کے دوران کسی بھی قسم کے واقعات میں ملوث نہ ہونے کا انتباہ دیا گیا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT