Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ر282 رنزکی کامیابی’ انگلینڈ کوارٹر فائنل میںداخل

ر282 رنزکی کامیابی’ انگلینڈ کوارٹر فائنل میںداخل

کوئنس ٹاون ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لیام بینکس(120) اور ول جیکس (102) کی شاندار سنچریوں اور ان کے درمیان 186 رنز کی رفاقت کی بدولت انگلینڈ نے کینیڈا کو 282 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔انگلینڈ نے50 اوورمیں سات وکٹ پر 383 رن کا بڑا اسکور بنانے کے بعدکینیڈا کو 31.5 اوورمیں101 رنز پر سمیٹ دیا۔ بینکس نے 114 گیندوںکی اپنی اننگز میں12 چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ جیکس نے محض 82 گیندوں میں11 چوکے لگائے ۔کناڈا کے لئے وکٹ کیپر پرنب شرما نے سب سے زیادہ 24 رن بنائے ۔انگلینڈ کے لئے پریم سسودیا نے23 رنز پر تین وکٹ حاصل کیا۔ ایڈم فنچ، رومن واکر اور لیوک ھالمین نے فی کس دو وکٹ لئے ۔ انگلینڈ کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے اور وہ گروپ سی میں سرفہرست ہے ۔ بینکس کو مین آف دی میچ دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT