Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں /  ر4روزہ ٹسٹ،دن میں 98 اوورس ضروری

 ر4روزہ ٹسٹ،دن میں 98 اوورس ضروری

جوہانسبرگ۔14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی مرتبہ کھیلے جانے والے چار روزہ ٹسٹ کے دوران ایک دن میں 98 اوورز کا کھیل ہوگا اور پورے میچ کے دوران 392 اوورز کرنا لازمی ہوں گے۔ کھیل کے دورانیہ میں آدھے گھنٹے کا بھی اضافہ کیا جائے گا جس کے سبب یومیہ ساڑھے چھ گھنٹے کا کھیل ممکن ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان باکسنگ ڈے ٹسٹ کے دوران فیلڈنگ ٹیم کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ پانچ روزہ ٹسٹ میچوں کے مقابلے میں آٹھ اوورز زائد پھینکے۔ واضح رہے کہ پانچ روزہ ٹسٹ کے دوران فالوآن کیلئے 200 رنز کا فرق لازمی ہوتا ہے لیکن چار روزہ ٹسٹ کے دوران 150 رنز کا فرق ہی فالوآن کیلئے کافی ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT