ر500 روپئے کے لئے جان لیوا حملہ

حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) منگل ہاٹ کے علاقہ میں 500 روپئے کی خاطر ایک شخص پر جان لیوا حملہ کردیا گیا ۔ تاہم پولیس حملہ آور کی تلاش میں مصروف ہے ۔ انسپکٹر منگل ہاٹ مسٹر سرینواس نے بتایا کہ کل رات محمود جو کاماٹی پورہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ گڑمبہ خریدنے کیلئے جھنگر بستی منگل ہاٹ آیا تھا اور اس نے گڑمبہ خریدنے کیلئے 500 روپئے کا کرنسی نوٹ نکالا جس کو دیکھ کر نامعلوم شخص نے اس پر حملہ کردیا اور 500 روپئے لیکر فرار ہوگیا ۔ محمود خود ہاسپٹل پہونچا اس دوران پولیس کو اطلاع حاصل ہوئی جس کے بعد پولیس منگل ہاٹ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT