Friday , April 27 2018
Home / ہندوستان / زائد از 17 لاکھ ای ۔ وے بل تین یوم میں بنائے گئے

زائد از 17 لاکھ ای ۔ وے بل تین یوم میں بنائے گئے

جی ایس ٹی سے بچنے کی کوششوں کا سدباب اصل مقصد

نئی دہلی ۔ 4اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جی ایس ٹی سے بچنے کی کوششوں کے خلاف اقدام کو یکم اپریل کو نافذ کرنے کے بعد سے کاروباروں اور ٹرانسپورٹرس کی جانب سے اشیاء کی بین ریاستی منتقلی کے لئے زائد از 17 لاکھ e-way بل بن چکے ہیں، ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی ۔ ای ۔وے بلوں کی تعداد یکم اپریل کے بعد سے متواتر بڑھتی رہی ہے ۔ پہلے دن 2.59 لاکھ بل تیار ہوئے ، جس کے بعد 2 ایام میں ترتیب وار تقریباً 6.5 لاکھ اور 8.15 لاکھ بل بنائے گئے ۔ ریاستوں میں گجرات ای ۔ وے بل جنریشن کی فہرست میں اول مقام پر ہے جس کے یکم تا 3 اپریل کے دوران 3.6 لاکھ بل تیار ہوئے ، جس کے بعد کرناٹک 2.65 لاکھ بلوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کرناٹک واحد ریاست ہے جس نے اشیاء کی بین ریاستی منتقلی کے ساتھ ساتھ اندرون ریاست منتقلی کے لئے بھی ای ۔ وے بل شروع کیا ہے ۔ سرکاری عہدیدار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس رجحان کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ آج ای ۔ وے بلوں کی جملہ تعداد 9 لاکھ تک پہونچ جانے کا امکان ہے ۔ روزانہ کی اساس پر ہم بلوں کی تیاری میں پانچ تا دس فیصد اضافہ کی توقع کررہے ہیں ۔ یکم اپریل سے پچاس ہزار روپئے سے زائد مالیت کی اشیاء والے ٹرانسپورٹرس کے لئے ای ۔ وے بل بنانا لازمی کردیا گیا ، جسے جی ایس ٹی انسپکٹر کو وقتِ ضرورت پیش کرنا ہوگا ۔ اس اقدام کو ٹیکس چوری سے بچنے کی سرکوبی والا اقدام بتایا جارہاہے اور اس سے ٹیکس وصولیات کے فروغ میں مدد ملے گی ۔ اس کے تحت اُس تجارت کا احاطہ کیا جائیگا جو موجودہ طورپر نقدی کے اساس پر ہوتی ہے ۔ جی ایس ٹی کونسل نے گزشتہ ماہ ای ۔ وے بل کی شروعات کا فیصلہ کیا تھا اور طئے کیا گیا کہ یکم اپریل سے انٹراسٹیٹ اور 15 اپریل سے انٹرا اسٹیٹ اساس پر عمل ہوگا۔

دو ماہ میں 633 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی
نئی دہلی ۔ 4اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ پاکستان نے رواں سال کے محض دو ماہ میں ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد ( آئی بی ) کے پاس 633 مرتبہ فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج گنگا رام اہیر نے کہاکہ پاکستان نے جنوری اور فبروری میں جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے پاس 432 مرتبہ اور آئی بی کے پاس 201 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی ۔ اس طرح کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں 2002 ء میں پیش آئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT