Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / زائد از 7 لاکھ روہنگیاؤں کو ہیضہ کی ٹیکہ اندازی

زائد از 7 لاکھ روہنگیاؤں کو ہیضہ کی ٹیکہ اندازی

ڈھاکہ ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی صحت تنظیم کی جانب سے روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں موجود زائد از 7 لاکھ افراد کو ہیضہ کی روک تھام کے ٹیکے لگائے گئے۔ یاد رہیکہ تمام پناہ گزین کاکس بازار علاقہ میں ہیں اور اس طرح عالمی صحت تنظیم نے اب تک کی ٹیکہ اندازی کی سب سے بڑی مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جس کا آغاز 10 اکٹوبر سے ہوا تھا۔ دریں اثناء بنگلہ دیش میں تنظیم کے نمائندہ این پرانیتھیرن نے بتایا کہ اب تک 700,48 افراد کا احاطہ کیا گیا ہے جن کی عمریں ایک سال یا اس سے زائد ہیں جبکہ ان میں سے 179,848 بچے ہیں جن کی عمریں ایک سال تا پانچ سال ہیں۔ ٹیکہ اندازی کا دوسرا مرحلہ ماہ نومبر میں شروع ہوگا جہاں ایک تا پانچ سال کے بچوں کو OCY کی زائد خوراک دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT