Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / زائد بل وصول کرنے والے خانگی دواخانوں کیخلاف نیا قانون

زائد بل وصول کرنے والے خانگی دواخانوں کیخلاف نیا قانون

ناگپور14دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے وہ نجی اسپتال جو مریضوں سے زائد بل وصول کرتے ہیں اب ان کے خلاف ایک نئے قانون کے تحت کارروائی ہو گی اس بات کا اعلان آج یہاں ریاست کے وزیر صحت دیپک ساونت نے ریاستی اسمبلی کے جاری سرمائی اجلاس کے دوران کیا۔اپوزیشن لیڈر رادھا کرشن وکھے پاٹل کی جانب سے توجہ طلب تحریک کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ریاستی حکومت کو ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں نجی اسپتالوں میں من مانی بل وصول کرنے کے الزامات عائد کیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کلینیکل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ نامی ایک نیا قانون تشکیل دیا ہے جسکی رو سے زائد بل وصول کرنے والے نجی اسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے نیز اسی طرزکا ریاستی حکومت بھی ایک قانون جلد ہی تشکیل دے گی تاکہ ان اسپتالوں کے خلاف موثر انداز میں کارروائی کی جاسکے ۔دیپک ساونت نے مزید کہا کہ اس ضمن میں مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT