Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / زائد سیکوریٹی فیچرس کے ساتھ 1000 کے نئے نوٹس

زائد سیکوریٹی فیچرس کے ساتھ 1000 کے نئے نوٹس

نئی دہلی ۔10  نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت آنے والے چند مہینوں میں 1000 روپئے کے نئے نوٹس متعارف کروائے گی۔ دیگر چھوٹی قدر والے نوٹوں کی نئی سیریز بھی اضافی سیکوریٹی فیچرس کے ساتھ جاری کی جائے گی۔ حکومت نے منگل کے دن 500 اور 1000 روپئے کے پرانے نوٹوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ کالے دھن، جعلی کرنسی اور دہشت گردی کو دی جانے والی مالی امداد کے خلاف اپنی کارروائیوں کو کامیاب بناسکے۔ آنے والے چند ماہ میں 1000 روپئے کے نئے نوٹس بھی مارکٹ میں آئیں گے۔ ان نوٹوں میں نئے فیچرس ہوں گے۔ معاشی امور کے سکریٹری شکتی کانت داس نے اکنامک ایڈیٹرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ کم قدر والے کرنسی نوٹ جیسے 100 اور 50 روپئے کو برقرار رکھا جائے گا۔ ریزرو بینک آف انڈیا ایسے نوٹوں کی نئی سیریز اور نئے ڈیزائن کے ساتھ مارکٹ میں متعارف کرے گا۔ نئے 500 روپئے کے نوٹس میں زائد سیکوریٹی فیچرس کے علاوہ ایک خاص قسم کا رنگ دیا گیا ہے۔ اس نوٹ کا سائز اور پرنٹ مختلف ہے۔ 2000 روپئے کے نوٹ کو بھی پہلی مرتبہ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس کا رنگ میجنٹا معہ منگالین ہے۔

TOPPOPULARRECENT