Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / زائد قیمت پر پیاز کی فروخت کے خلاف کارروائی

زائد قیمت پر پیاز کی فروخت کے خلاف کارروائی

کمشنر مارکٹنگ کے اچانک دھاوے ۔ 15 دوکانات مہر بند
حیدرآباد 9 اگست (سیاست نیوز)محکمہ مارکیٹنگ کے عہدیداروں نے پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے زائد قیمتوں پر پیاز فروخت کرنے والی دوکانات پر دھاوں کا آغاز کیاہے ۔ ان دھاوں کے حصہ کے طور پر ریتو بازاروں میں جن دوکانات پر زائد قیمتوں پر پیاز فروخت کی جارہی ہے ان کی تفصیلات حاصل کر کے آج دھاوے کئے ۔ بتایا جاتا ہیکہ کمشنر محکمہ مارکٹنگ مسٹر شرت نے عہدیداروں کے ساتھ اچانک مہدی پٹنم ‘ ملک پیٹ ریتو بازاروں کا معائنہ کیا اور دوکانات کی تنقیح کی گئی ۔ علاوہ ازیں ریتو بازاروں کے قوانین کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتوں پر پیاز فروخت کرنے والی 15 دوکانات کومہر بند کردیا گیا اور ان دوکان مالکین کی پشت پناہی اور تعاون کرنے والے مارکیٹنگ سپر وائزرر کو معطل کردیا گیا ۔ کمشنر محکمہ مارکیٹنگ نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اور زائد قیمتوں پر اشیائے ضروری بشمول پیاز وغیرہ فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ ذخیرہ کرنے اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے دوکانداروں کو بخشا نہیں جائے اور کہا کہ اطلاعات حاصل ہونے پر اچانک دھاوے کر کے دوکانات کو مہر بند کر نے ان دوکانات کے لائسنس وغیرہ کو منسوخ کردیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT