Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / زائد ٹیکس سے دستبرداری کیلئے کے ٹی آر سے نمائندگی

زائد ٹیکس سے دستبرداری کیلئے کے ٹی آر سے نمائندگی

کلواکرتی /4 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی ٹی آر ایس پارٹی انچارج و سابقہ ایم ایل اے جئے پال یادو نے آج پارٹی آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کے دن کلواکرتی بلدیہ کی جانب سے عوام پر ہزار فیصد سے زائد عائد کردہ ٹیکسوں میں کمی کیلئے ویر پنچایت راج کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کا تیقن دیا اور عوام سے وعدہ کیا کہ وہ اگر ضرور پڑی تو چیف منسٹر تلنگانہ سے بھی ملاقات کرتے ہوئے 50 فیصد تک کم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ بتایا کہ نگر پنچایت کے قیام عمل میں آنے کے بعد یہاں کی غریب عوام پر ٹیکسوں کا بہت زیادہ بجھ بڑھ رہا ہے ۔ جبکہ یہاں کے عوام پانی کی شدید قلت کے سبب کافی پریشان ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر نے سی آر ایف کے تحت 360 کروڑ کی رقم میں سے ضلع محبوب نگر کیلئے پہلے ہی 50 کروڑ منطور کرچکے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ بہت ہی قحط سالی والا ضلع ہے ۔ اس لئے کم از کم 100 کروڑ روپئے منظور کریں تو یہاں کے عوام کے ساتھ ساتھ کسانوں کیلئے بہت فائدہ مند ہوگا ۔ لیکن اب تلنگانہ کی عوام جاگ چکی ہے ۔ جس کی مثال آئے دن ہونے والے انتخابات میں ہر مرتبہ پہلے سے زیادہ اکثریت سے کامیابی اس کی مثال ہے ۔ اب تلنگانہ عوام صرف اسی کو کرسی دے گی جو باتوں پر نہیں کام پر یقین رکھتا ہے ۔ ٹی آر ایس کے کاموں کی اکثر اوقات اپوزیشن بھی اقرار کرلیتی ہے لیکن اپنی مجبوری کے تحت زبانی مخالفت کرتی ہے ۔ اس موقع سابقہ ایم ایل اے جئے پال یادو کے ہمراہ سابقہ سرپنچ سدرشن ریڈی کونسلر بی آنند کمار و دیگر موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT