Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / زائرہ وسیم سے چھیڑ چھاڑ: بالی ووڈ اداکاروں کی شدید مذمت

زائرہ وسیم سے چھیڑ چھاڑ: بالی ووڈ اداکاروں کی شدید مذمت

ممبئی 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ طیارہ میں پیش آئے چھیڑ چھاڑ کے واقعہ پر بالی ووڈ اداکاروں نے شدید برہمی اور غصہ کا اظہار کیا ہے اور خاطی کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ 17 سالہ اداکارہ زائرہ وسیم جو فلم ’دنگل‘ اور ’سکریٹ سوپر اسٹار‘ کے بعد مشہور ہوئی ہیں، کو ہفتہ کی رات وستارا طیارہ میں دوران سفر میں ساتھی مسافر نے اپنی بدنیتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد زائرہ وسیم نے اپنے فون سے اُس کی حرکتوں کا ویڈیو بناتے ہوئے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردیا۔ جس کے بعد ملک بھر میں اِس نازیبا حرکت کی مذمت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بعدازاں خاطی شخص کو پولیس نے ممبئی میں گرفتار کرلیا ہے۔ اِس دوران اِس واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکاراؤں بشمول بھومی پڈنیکر، مادھوری ڈکشٹ، کرینہ کپور اور دیگر نے کہاکہ یہ اطلاع ملنے پر اُنھیں صدمہ پہنچا ہے تاہم وہ اِس بات پر خوش ہیں کہ زائرہ وسیم نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے سامنے اپنی بات رکھا۔

TOPPOPULARRECENT