Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / زائرین کی سہولت کیلئے ٹھوس اقدامات پر زور

زائرین کی سہولت کیلئے ٹھوس اقدامات پر زور

حضر ت جہانگیر پیراںؒ پر حاضری کے بعد سابق رکن اسمبلی پرتاب ریڈی کا بیان

حضر ت جہانگیر پیراںؒ پر حاضری کے بعد سابق رکن اسمبلی پرتاب ریڈی کا بیان
شاد نر۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ایم ایل اے شاد نگر چولہ پلی پرتاب ریڈی نے کانگریس پارٹی قائدین کے ہمراہ درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒ پر حاضری دیتے ہوئے چادر گل پیش کی اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ بعد ازاں سابق ایم ایل اے چولہ پلی پرتاب ریڈی نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒ ایک قدیم اور مشہور و معروف درگاہ ہے یہاں پر بلالحاظ مذہب و ملت ہزاروں زائرین ریاست کے علاوہ ملک کے مختلف ریاستوں سے بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ آتے ہیں۔ زائرین کیلئے درکار سہولتیں درگاہ شریف کے پاس مہیا نہ ہونے کی وجہ سے عوام بالخصوص زائرین کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درگاہ شریف آنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر سہولت مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا۔ درگاہ شریف کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئے ریاستی وقف بورڈ خصوصی توجہ مبذول کرنے پر زور دیا۔ ریاستی وقف بورڈ کی عدم توجہ و لاپرواہی کی وجہ سے درگاہ شریف میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ جبکہ درگاہ شریف سے ریاستی وقف بورڈ کو سالانہ لاکھوں روپئے کی آمدنی ہے جس کے باوجود ریاستی وقف بورڈ کی لاپرواہی کو لیکر مقامی عوام اور زائرین میں شدید برہمی پائی جارہی ہے۔ اگر ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے اسی طرح لاپرواہی اور عدم توجہی کا سلسلہ جاری رہا تو ریاستی وقف بورڈ اور درگاہ شریف کی آمدنی گھٹنے کے قوی امکانات ہیں۔ اگر وقف کے عملہ کو تھوڑی سی بھی فکر یا آمدنی میں اضافہ کرنے کی جستجو ہے تو سب سے پہلے درگاہ میں بنیادی سہولتیں زائرین کیلئے فراہم کرنے کے اقدامات کرے۔عرس کے موقع پر سابق رکن اسمبلی چولہ پلی پرتاب ریڈی کو دعوت نامہ وقف بورڈ عملہ، درگاہ منتظم اورعرس انچارج کی جانب سے اطلاع فراہم نہیں کئے جانے پر کانگریس پارٹی قائدین نے کہا کہ پرتاب ریڈی جب رکن اسمبلی تھے تب درگاہ شریف کے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے ریاستی وقف بورڈ سے نمائندگی کرتے ہوئے 44لاکھ روپئے منظور کروائے تھے۔ درگاہ شریف کو عوام اور قائدین بلا لحاظ مذہب و ملت آتے ہیں، یہ سیکولر ملک ہے ۔ درگاہ پر ہر طبقہ کے زائرین آتے ہیں وہیں پر وقف بورڈ عملہ پر اہم قائدین کو اطلاع دینے کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس موقع پر درگاہ کے ذمہ داروں نے مہمانوں کی دستار بندی کی۔ کتور منڈل کے کانگریس پارٹی قائد رام ریڈی، زمرد خان، محمد خواجہ، محمد خالد کے علاوہ دیگر مقامی قائدین اور عوام بڑی تعداد میں موجود تھے۔ عرس کے دعوت نامہ نہیں ملنے کی وجہ سے عرس کے اختتام کے بعد ہی درگاہ پر سابق ایم ایل اے پرتاب ریڈی نے حاضری دی۔

TOPPOPULARRECENT