Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / زبردستی رشتہ طئے کرنے کی کوشش ، لڑکی کی خود کشی

زبردستی رشتہ طئے کرنے کی کوشش ، لڑکی کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شادی کے لیے زبردستی رشتہ طئے کرنے کی کوشش سے دل برداشتہ ایک لڑکی نے خود کشی کرلی ۔ اپل پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ ہیماوتی جو راگھویندرا نگر کالونی میں رہتی تھی ۔ اس کے افراد خاندان شادی کے لیے تنگ کررہے تھے اور رشتے طئے کرنے کی کوشش میں تھے اور رشتہ تلاش کررہے تھے ۔ یہ لڑکی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی ۔ اس کے سبب سمجھا جاتا ہے کہ اس نے انتہائی اقدام کیا ۔ اس لڑکی نے انجکشن میں پٹرول ملا کر استعمال کیا اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ اپل پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT