Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / زبردست برفباری سے وادی کشمیر کا باقی ملک سے ربط منقطع

زبردست برفباری سے وادی کشمیر کا باقی ملک سے ربط منقطع

سرینگر 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )وادی کشمیر کا ربط زبردست برفباری کی وجہ سے باقی ملک سے منقطع ہوگیا۔ سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ جو وادی کشمیر کو باقی ملک سے مربوط کرنے والی واحد سڑک ہے، زبردست برفباری کی وجہ سے آمد و رفت کیلئے بند کردی گئی۔ طیارے پرواز نہیں کرسکے کیونکہ ایر پورٹ بند کردیا گیا تھا۔ پوری وادی کشمیر بشمول سرینگر میں زبردست

سرینگر 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )وادی کشمیر کا ربط زبردست برفباری کی وجہ سے باقی ملک سے منقطع ہوگیا۔ سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ جو وادی کشمیر کو باقی ملک سے مربوط کرنے والی واحد سڑک ہے، زبردست برفباری کی وجہ سے آمد و رفت کیلئے بند کردی گئی۔ طیارے پرواز نہیں کرسکے کیونکہ ایر پورٹ بند کردیا گیا تھا۔ پوری وادی کشمیر بشمول سرینگر میں زبردست برفباری کی اطلاع ملی ہے۔سرینگر میں کل رات سے اب تک تقریبا ایک فیٹ برفباری ہوئی۔ برفباری کے نتیجہ میں 294 کیلو میٹر طویل سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ بند کردی گئی۔ یہ واحد رابطہ کا ذریعہ ہے جو وادی کو باقی ملک سے مربوط کرتا ہے ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جاری برفباری کی وجہ سے سڑک کی صفائی کا کام بھی متاثر ہوا ۔ ایر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے عہدیدار نے کہا کہ کوئی بھی طیارہ کل صبح سے برفباری کی وجہ سے سرینگر نہیں پہنچ سکا۔ تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیںاور اگر برفباری جاری رہے تو ان کے احیاء کا بھی عنقریب امکان نہیں ہے ۔ دو دن سے تمام اسکول بند کردیئے گئے ہیں اور کشمیر یونیورسٹی نے اپنا امتحان ملتوی کردیا ہے ۔ کل سے برفباری اور بارش نے وادی میں معمولات زندگی کو متاثر کردیا ہے۔ عوام نے آج گھروں تک محدود رہنے کو ترجیح دی۔شہر کی کئی سڑکیں بشمول تجارتی مرکز لال چوک اور نمائش چوراہا زیر آب آگئے ہیں۔ لوگوں کو نقل و حرکت میں مشکلات پیش آرہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے بھی برفباری ہوگی یا بارش آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT