Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی اسمتھ آسٹریلیا روانہ،وارنر ٹیم کے کپتان

زخمی اسمتھ آسٹریلیا روانہ،وارنر ٹیم کے کپتان

نئی دہلی۔7 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کپتان اسٹیون استمھ کندھے کے زخم کی وجہ سے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ہفتہ کے دن شروع ہوئی ٹوئنٹی20 سریز میں اب ان کی جگہ ڈیوڈ وارنر ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ۔ٹیم کے ڈاکٹر رچرڈ سا نے کہا کہ استمھ کو ناگپور میں پانچویں ونڈ ے کے دوران کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں وطن واپس لوٹنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایم آر آئی کروایا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے کندھے میں بہت زیادہ چوٹ آئی ہے ۔آسٹریلیا پہنچنے پر ان کی ایک اور میڈیکل جانچ کروائی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ شیفلڈ شیلڈ سیشن تک مکمل طور پر ٹھیک ہوجائیں گے ۔استمھ نے ناگپور میچ کے بعد کہا تھا سریز شروع ہونے پر میں بہتر محسوس نہیں کررہا تھا اور بیٹ کو بھی ٹھیک سے نہیں پکڑ پارہا تھا۔ میرے لئے صورتحال کافی مایوس کن رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں کچھ مواقع ایسے آتے ہیں جب آپ اچھی کارکردگی نہیں پیش کرپاتے۔

 

TOPPOPULARRECENT