Friday , October 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / زخمی امام الحق دوسرے ٹسٹ سے باہر

زخمی امام الحق دوسرے ٹسٹ سے باہر

دبئی۔12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی اوپنر امام الحق کی غیر موجودگی میں اظہر علی سے اوپننگ کرا کر لیگ اسپنر شاداب خان کو 11 کھلاڑیوں کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے تاہم اس بات کا دار و مدار شاداب کے زخم سے صحتیابی پر ہے۔کپتان سرفراز احمد کے مطابق شاداب کو کھلانے کا انحصار شیخ زائد سٹیڈیم کی پچ پر ہے جبکہ فخر زمان بھی اوپننگ کرسکتے ہیں جب کہ شعیب اختر نے فخر زمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی اننگز بھول کر آگے بڑھیں۔ یادر ہے کہ نوجوان اوپنر امام الحق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں انگلی کے زخم کا شکار ہو کر دوسرے ٹسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ کے پانچویں دن آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے دوران فیلڈنگ میں چھلانگ لگاتے ہوئے امام اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے امام کی تکلیف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ امام کے بائیں ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوا اور وہ دوسرے ٹسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹسٹ میچ 16اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT