Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / زخمی ایشانت شرما ورلڈ کپ سے خارج

زخمی ایشانت شرما ورلڈ کپ سے خارج

اڈیلیڈ 7 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے سب سے سینئر فاسٹ بولر ایشانت شرما کو آج کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہوجانا پڑا کیونکہ ان کے ٹخنے میں زخم ہے ۔ آج ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹسٹ ہوا اور تین دوسرے کھلاڑی فٹ رہے جبکہ ایشانت شرما اس میں ناکام ہوگئے ۔ ایشانت شرما ‘ روہت شرما ‘ بھونیشور کمار اور رویندر جڈیجہ کو فٹنس ڈرلس کر

اڈیلیڈ 7 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے سب سے سینئر فاسٹ بولر ایشانت شرما کو آج کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہوجانا پڑا کیونکہ ان کے ٹخنے میں زخم ہے ۔ آج ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹسٹ ہوا اور تین دوسرے کھلاڑی فٹ رہے جبکہ ایشانت شرما اس میں ناکام ہوگئے ۔ ایشانت شرما ‘ روہت شرما ‘ بھونیشور کمار اور رویندر جڈیجہ کو فٹنس ڈرلس کروائے گئے تھے تاہم وہ تمام کوششوں کے باوجود فٹنس ٹسٹ پاس نہیں کرسکے ۔ بی سی سی آئی کے اعلی ذرائع نے کہا کہ اب یہ بات مصدقہ ہے کہ ایشانت شرما فٹ نہیں ہیں اور وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ اپنے زخم سے ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل فٹ نہیں ہوسکیں گے ۔ قواعد کے مطابق ہم نے موہت شرما کو تیار رکھا تھا اور اب ایشانت شرما کی بجائے موہت شرما کو ٹیم انڈیا میں شامل کیا جائیگا ۔ امکان ہے کہ ایشانت شرما وطن واپس ہوجائیں گے جو فی الحال آسٹریلیا میں ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ روہت شرما ‘ بھونیشور کمار اور رویندر جڈیجہ اپنے زخموں سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے فٹنس ٹسٹ پاس کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT