Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / زخمی جانسن چوتھے ٹسٹ سے باہر

زخمی جانسن چوتھے ٹسٹ سے باہر

سڈنی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف یہاں کھیلے جانے والے چوتھے ٹسٹ سے قبل آسٹریلیائی ٹیم کوایک بڑا دھکہ اس وقت لگا جب اس کے فاسٹ بولر میچل جانسن مکمل صحتیاب نہیں ہوپائے ہیں اور وہ سڈنی ٹسٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاریہ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ ملبورن میں منعقدہ تیسرے ٹسٹ کے دوران جانسن عضلات کی جکڑن کا شکار ہوگئے تھے اور وہ اس زخم سے مکمل صحتیاب نہیں ہوپائے ہیں لہٰذا سڈنی ٹسٹ سے وہ باہر ہوچکے ہیں۔ جانسن نے گزشتہ روز ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔ دریں اثناء میزبان ٹیم کے فزیو الیکس کونٹوریز نے آج صبح توثیق کردی ہے کہ جانسن سڈنی ٹسٹ میں شرکت سے محروم ہوچکے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میچل جانسن کے زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہونے کے بعد ان کے مقام پر ایک اور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیائی فزیو الیکس نے کہا ہے کہ 33 سالہ فاسٹ بولر میچل جانسن ہندوستان اور انگلینڈ کے خلاف منعقد شدنی سہ رخی سیریز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے جس کا آغاز 16 جنوری کو ہورہا ہے نیز اس سیریز کے بعد چونکہ ورلڈ کپ بھی کھیلا جانا ہے، لہٰذا جانسن کو ان اہم ٹورنمنٹس سے قبل مکمل فٹ کروائیں جانے کی کوشش جاری ہے۔ علاوہ ازیں ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن نے کہا ہے کہ جانسن چونکہ آئندہ چند ٹورنمنٹس کے لئے آسٹریلیائی کھلاڑی کے اہم بولر ہیں ، لہذا انہیں صدفیصد فٹ رکھنا اور اہم ٹورنمنٹس میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا انتظامیہ کا اصل مقصد ہے۔

TOPPOPULARRECENT