Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / زخمی دھونی ایشیا کپ سے باہر

زخمی دھونی ایشیا کپ سے باہر

ممبئی۔20فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) ایم ایس دھونی کو پکھوے میں تکلیف کی وجہ سے بنگلہ دیش میں ایشیا کپ سے خارج از امکان قرار دیا گیا ہے ۔ دھونی کی غیرحاضری میںویراٹ کوہلی ہندوستان کی قیادت کریںگے اور دنیش کارتک کو متبادل وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیاہے۔دھونی کو نیوزی لینڈ کے ویلنگٹن میں دوسرے ٹسٹ کے دوران پیٹھ کے کنارے والے حصہ میں ابتد

ممبئی۔20فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) ایم ایس دھونی کو پکھوے میں تکلیف کی وجہ سے بنگلہ دیش میں ایشیا کپ سے خارج از امکان قرار دیا گیا ہے ۔ دھونی کی غیرحاضری میںویراٹ کوہلی ہندوستان کی قیادت کریںگے اور دنیش کارتک کو متبادل وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیاہے۔دھونی کو نیوزی لینڈ کے ویلنگٹن میں دوسرے ٹسٹ کے دوران پیٹھ کے کنارے والے حصہ میں ابتدائی نوعیت کی تکلیف محسوس ہوئی تھی جو بڑھتی جارہی ہے اور انہیں 10روز کیلئے زیرعلاج رہنا پڑے گا۔

ظہیرخان کو مستقبل پر غور کرنا ضروری : ڈراویڈ
نئی دہلی۔20فبروری( سیاست ڈاٹ کام )سابق کیپٹن راہول ڈراویڈ کا احساس ہے کہ ظہیرخان کیلئے اب اپنے مستقبل کے تعلق سے غوروخوض کرنے کا وقت آچکا ہے کیونکہ سینئر پیسر کیلئے اس سال کے اواخر ہندوستان جب انگلینڈ کا دورہ کرے گا تو پانچ ٹسٹ میچوں کی سختی جھیلنا مشکل رہے گا ۔ظہیرجنہوں نے انجری کے سبب طویل وقفہ کے بعد جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مایوس کن دوروں میں ٹسٹ ٹیم میںواپسی کی ‘وہ بیٹسمینوں کو پریشان کرنے میںناکام رہے۔

اگرچہ انہوں نے 51اوورس پھینکے اور نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ولنگٹن ٹسٹ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹس لئے لیکن وہ کوئی خاص متاثر کن نظر نہیں آئے۔ڈراویڈ کے حوالے سے ’ای ایس پی این کرک انفو‘ نے کہا کہ کیا وہ انگلینڈ میں پانچ ٹسٹ میچوں کی تھکن برداشت کرسکتے ہیں؟ مجھے اس کا یقین نہیں ۔میرے خیال میں اب انہیں یہ سوال خود سے کافی سنجیدگی کے ساتھ پوچھنے کی ضرورت ہے۔وہ یقیناً ایسے کھلاڑی کے طور پر اختتام نہیں چاہیں گے جو آخری مراحل میں جدوجہد بھی کرتا نظر آئے۔92ٹسٹ میں 311وکٹوں کے ساتھ ظہیر کپل دیو کے بعد ہندوستان کے دوسرے کامیاب ترین سیمر ہیں لیکن اُن کاکریئر زخموں سے بدحال رہا ہے ۔ڈراویڈ نے کہاکہ وہ ہرگز پسند نہیں کریں گے کہ ظہیر پست حوصلے کے ساتھ اپنے کریئر کا اختتام کریں۔

TOPPOPULARRECENT