Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / زخمی روٹ وطن واپس

زخمی روٹ وطن واپس

لندن ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ٹیم کے نوجوان بیٹسمین جیو روٹ ویسٹ انڈیز میں اپنا انگوٹھا زخمی کرنے کے بعد مجبوراً وطن لوٹ چکے ہیں اور بنگلہ دیش میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے 10 دن قبل روٹ کا زخمی ہونا انگلش ٹیم کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ روٹ سرویون ریچرڈ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ونڈے میں بیٹنگ کے دوران اپنا انگوٹھا زخم

لندن ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ٹیم کے نوجوان بیٹسمین جیو روٹ ویسٹ انڈیز میں اپنا انگوٹھا زخمی کرنے کے بعد مجبوراً وطن لوٹ چکے ہیں اور بنگلہ دیش میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے 10 دن قبل روٹ کا زخمی ہونا انگلش ٹیم کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ روٹ سرویون ریچرڈ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ونڈے میں بیٹنگ کے دوران اپنا انگوٹھا زخمی کروا بیٹھے تھے حالانکہ اس مقابلہ میں انگلینڈ کو 25 رنز کی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 23 سالہ روٹ کو اس اننگز کی تیسری ہی گیند پر زخم آیا تھا لیکن انہوں نے 107 رنز کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو سیریز میں 2-1 کی کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز سے باہر ہونے والے روٹ کے متعلق امید کی جارہی ہیکہ بنگلہ دیش میں 16 مارچ کو شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT