Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / زخمی شاراپوادبئی اوپن سے دستبردار

زخمی شاراپوادبئی اوپن سے دستبردار

دبئی ۔17 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) روسی گولڈن گرل ماریا شاراپوا ہاتھ میں تکلیف کے باعث دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گی۔ 2006 کے بعد انہیں پہلی مرتبہ ایونٹ میں شرکت کیلئے وائلڈ کارڈ داخلہ دیا گیا تاہم منتظمین نے تصدیق کی کہ پانچ مرتبہ کی گرانڈ سلام چیمپئن ہاتھ میں تکلیف کے سبب شرکت سے قاصر ہیں۔ امریکہ کی عالمی نمبر چودہ میڈیسن کیز بھی بیماری کی وجہ سے چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ٹورنمنٹ ڈائریکٹر صالح تاہلک نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی عدم شرکت پر افسردہ ہیں لیکن وہ آئندہ یہاں ایکشن میں نظرآئیں گی۔

TOPPOPULARRECENT