Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / زخمی طالبات کو مالی امداد کا تیقن

زخمی طالبات کو مالی امداد کا تیقن

آرمور ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول کی نو تعمیر شدہ عمارت کی چھت گرنے سے دو طالبات 4 دن قبل زخمی ہوگئی تھیں اس کی اطلاع پاکر پی آر ٹی یو ٹیچرس اسوسی ایشن کے قائدین نے اسکول اور متاثرہ لڑکی کے مکان کا دورہ کیا اور اس کے متعلق تمام تفصیلات حاصل کی گئی اور بتایا کہ ضلعی مہتمم تعلیمات ڈی ای او سے نمائندگی کرتے ہوئے اس زخمی طالبات کو مالی امداد کے علاوہ ان کے چھوٹے ہوئے امتحانات لکھوائے جائیں گے اس موقع پر پی آر ٹی یو ٹیچرس یونین کے قائدین محمد اشفاق احمد ، نگیش ریڈی ، لکشمی نارائنا اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT