Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی عامر ون ڈے سیریز سے باہر

زخمی عامر ون ڈے سیریز سے باہر

دوبئی۔ 8 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر پنڈلی میں کھینچاؤ کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ہونے والی ونڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہاکہ عامر کو پہلے ٹسٹ کے پہلے دن 17ویں اوور کے دوران دائیں پیر کی پنڈلی میں کھینچاؤآگیا۔ لیکن دوسرے دن انہوں نے محض تین اوور گیندباز ی کی اور پھر وہ میدان سے باہر چلے گئے ۔پی سی بی نے کہاکہ ایم آر آئی سے پتہ چلا ہے کہ عامر کے دائیں پیر کی پنڈلی میں کھینچاو آگیا ہے اور انہیں ٹھیک ہونے میں دو سے تین ہفتہ کا وقت لگ سکتا ہے ۔ اس لئے اب وہ ونڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ 25 سالہ عامر نے پانچ سال پابندی کے بعد گزشتہ برس جنوری میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی تھی۔ اس کے بعد سے انہوں نے اب تک 21ون ڈے میچس میں 30وکٹ لئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT