Saturday , April 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / زخمی عثمان شنواری 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے دور

زخمی عثمان شنواری 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے دور

کراچی ۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )حالیہ سیریز میں سری لنکا کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری زخم کے باعث کم از کم 3 ماہ کے لیے کرکٹ کے میدان سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیدار نے کہا کہ میڈیکل پینل نے کمر کی تکلیف کے باعث عثمان کو تین سے پانچ ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ فاسٹ بولر کو اپنے کیریئر کے آغاز میں بھی اسی طرح کے زخم کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث وہ ایک سال سے زائد عرصے تک کرکٹ کے میدان سے باہر رہے تھے۔ اسی لیے بورڈ کے میڈیکل پینل عثمان کے کیریئر کے لیے خطرناک زخم کے مکمل طور پر ٹھیک ہونے تک انہیں واپس نہ لانے کی تنبیہ کی۔زخمی ہونے کے باعث عثمان شنواری ویسٹ انڈیز کے خلاف ممکنہ طور پر پاکستان میں کھیلی جانے والی متوقع سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔وہ پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے فروری 2018 میں کھیلے جانے والے تیسرے ایڈیشن کا بھی حصہ نہیں بن سکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT