زخمی محمد عباس تیسرے ٹسٹ سے باہر

دبئی ۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس زخمی ہوکر نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ سے باہر ہوگئے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹسٹ 3 ڈسمبر کو شروع ہوگا۔ زخمی محمد عباس پاکستان کی جانب سے ٹسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق فاسٹ بولر کو پریکٹس سیشن کے دوران کندھے کی تکلیف کا احساس ہوا جس کی وجہ سے انہوں نے پریکٹس سیشن میں مکمل طور پر حصہ نہیں لیا۔محمد عباس نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹسٹ میچ میں بھی دوائیں لینے کے بعد میچ کا حصہ بن سکے تھے، تاہم اب انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد عباس 3 تا 4 ہفتے آرام کریں گے، جس کی وجہ سے ان کی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونی والی سیریز میں شرکت بھی غیر یقینی ہوگئی ہے۔ عباس 4 اننگز میں سے تین اننگز کے دوران وکٹ لینے سے محروم رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT