Thursday , January 24 2019

زخمی مشین آپریٹر کی موت

حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں ایک مشین آپریٹر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سنیل کمار جو ریاست بہار کا متوطن ، نیو واپل کے علاقہ میں واقع ایک کمپنی میں مشین آپریٹر کا کام کرتا تھا، 21 اکٹوبر کو وہ کام کے دوران مشتبہ طور پر مشین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو فوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ فوت ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT