Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی میتھیوز پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ سے باہر

زخمی میتھیوز پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ سے باہر

کولمبو۔21 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا اور سابق کپتان اینجلو میتھیوز زخمی ہونے کے سبب پہلے ٹسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں ماہ 28 ستمبر کو دبئی میں دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ہندوستان کے خلاف 3-0 کی شکست کے باوجود سری لنکا نے تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کیلئے دنیش چندیمل کو کپتان برقرار رکھا ہے۔اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں لہیرو تھریمانے، دیمتھ کرونارتنے، کوشل سلوا، کوشل مینڈس، سدھیرا سماراوکرما، روشن سلوا، نیروشن ڈکویلا، رنگنا ہیراتھ، لکشن سینڈاکن، دلرووان پریرا، سورانگا لکمل شامل ہیں۔ میتھیوز کے ضمن میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ دوسرے ٹسٹ میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

براڈ مین کا بیٹ کولکتہ اسپورٹس میوزیم کے حوالے
کولکتہ۔21 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے عظیم آنجہانی بیٹسمین سر ڈان براڈ مین کا ایک بیٹ کولکتہ کے اسپورٹس میوزیم کی زینت بن گیا۔ یہ بیٹ ڈان بریڈ مین نے ہندوستانی ٹیم کے 1947-48کے پہلے دورہآسٹریلیا میں استعمال کیا تھا۔ آسٹریلیا کے ہی سابق کپتان مائیکل کلارک نے یہ بیٹ میوزیم کے حوالے کیا۔ یادرہے کہ موجودہ اوپنر ڈیوڈ وارنر کا بیٹ بھی اسی میوزیم میں موجود ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT