Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی نڈال کا 2016 سیزن ختم ہوگیا

زخمی نڈال کا 2016 سیزن ختم ہوگیا

میڈرڈ۔21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اسپین کے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافل نڈال کا زخموں کے مسائل کے باعث 2016 کا با قی سیزن ختم ہوگیا۔وہ مکمل صحت یاب ہو کر آئندہ سال اپنی فتوحات کے سلسلے کو دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔نڈال نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے باسل میں نہ کھیلنے پر افسردہ ہیں جبکہ وہ اے ٹی پی فائنلز اور پیرس ماسٹرز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ناقص شروعات کے بعد ملائیشیا  4-2 سے فاتح
کوانٹن ۔21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیا کے ساحلی شہر کوانٹن میں ایشیئن چیمپئنز ہاکی ٹرافی ایونٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوا اور اس مقابلے میں اشعری فرحان نے گول کرکے میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔ پنالٹی کارنر ماہر علیم بلال نے پاکستان کی جانب سے دو گول کئے جس کی بدولت ہاف ٹائم پر مقابلہ برابر تھا لیکن ملائیشیا نے تیسرے اور چوتھے کوارٹرز میں مزید دو گول کرکے میچ 4-2  سے اپنے نام کیا۔

TOPPOPULARRECENT