Tuesday , November 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / زخمی نڈال کو شکست ،سیلچ سیمی فائنل میں

زخمی نڈال کو شکست ،سیلچ سیمی فائنل میں

ملبورن ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافل نڈال کے خلاف گذشتہ 9 برسوں کے دوران ایک بھی سٹ نہ جیتنے والے کروشیائی کھلاڑی مارن سیلچ نے کوارٹر فائنل میں انہیں زخمی ہوکر دستبردار ہونے سے قبل ہی ساڑھے چار سیٹ میں ہی شکست کا پیغام دے دیا تھا۔ پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں جب نڈال کو پہلی سرویس گنوانے کے بعد 2-0 سے پیچھے رہنا پڑا تب انہوں نے مزید کھیل کو آگے برقرار نہ رکھتے ہوئے دستبرداری اختیار کی کیونکہ مقابلہ کے دوران وہ دو مرتبہ انجری ٹائم آوٹ لے چکے تھے۔ سیلچ نے کوارٹر فائنل مقابلہ میں نڈال کو تین سیٹوں کے بعد 2-1 کی سبقت بنالئے جانے کے باوجود 3-6,6-3,6-7(5-7),6-2,2-0 سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ برطانوی کھلاڑی ایڈمونڈ سے ہوگا جنہوں نے حیران کن طور پر خطاب کے دعویدار گریجار دیمترو کو شکست دی ہے۔ سیلچ کو 7مرتبہ نڈال کے خلاف مقابلہ میں یہ پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے حالانکہ نڈال فٹنس مسائل کی وجہ سے مقابلہ سے دستبردار ہوئے لیکن ان کی دستبرداری سے قبل ہی سیلچ نے مقابلہ پر اپنی کامیابی کی مہر ثبت کردی تھی۔ مقابلہ کے دوران سیلچ نے نہ صرف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا بلکہ ان کے فورہینڈ اسٹروک نڈال کیلئے سخت ترین چیلنج ثابت ہورہے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT