Wednesday , May 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / زخمی نیمر برازیل کی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل

زخمی نیمر برازیل کی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل

ساؤ پالو۔15 مئی(سیاست ڈاٹ کام) برازیلی اسٹار نیمر کو زخمی ہونے کے باوجود فیفا ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ زخمی کپتان دانی ایلویس کی جگہ ڈینلو کو ٹیم میں لیا گیا ہے ۔روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے برازیلی ٹیم میں ڈینلو کے علاوہ فیگنر بھی ٹیم میں ہیں۔اس کے علاوہ شیختر ڈوسٹیک کے مڈفیلڈر فریڈ اور وگر ٹاسن بھی ٹیم میں حیران کن چہرے ہیں۔اگرچہ سب سے زیادہ بحث نیمر کے متعلق ہے جو گزشتہ مارچ سے پیر میں چوٹ کا شکار ہیں۔برازیلی فٹ بال کنفیڈریشن کے ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ وہ اگلے ہفتے تک ٹریسوپولس میں ٹریننگ کے لیے فٹ ہو جائیں گے جہاں ٹیم ورلڈ کپ پریکٹس کرے گی اور پھر تین جون کو لیورپول میں کروشیا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔برازیلی ڈاکٹر روڈریگو لاسمر نے ریو ڈی جینرو میں پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے نیمر کا معائنہ کیا ہے اور نتائج مثبت ہیں۔لاسمر نے کہا کہ نیمر اب فٹ ہونے کے بالکل قریب ہیں اور اپنی ٹریننگ بھی جلد شروع کر دیں گے اور دوستانہ میچ بھی کھیلیں گے ۔ اس درمیان ٹیم کے کوچ ٹیٹے نے بھی کہا کہ نیمر دنیا کے ٹاپ تین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں لیکن پھر بھی ٹیم کا ان پر انحصار نہیں ہے اور ٹیم میں کئی میچ فاتح کھلاڑی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کا نیمر پر اکیلے انحصار نہیں ہے لیکن ہم ان کے ساتھ زیادہ مضبوط ہوں گے ۔وہ اچھا کھیلیں اس کے لیے باقی ٹیم کو بھی اچھا کرنا ہوگا۔ٹیٹے نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں برازیلی ٹیم میں شامل ایلیسن، مرانڈا، مارکنھو اور مارسیلو ، کے سیمرو، پولنھو، سے ریناٹو اگستو اور فلپ کوٹنھو، نیمار اور گیبریل جیسس کو 23 رکنی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ۔دفاعی کھلاڑی اور دو بار عالمی کپ ٹیم کا حصہ رہے ایلویس کو گزشتہ ہفتے کی اے سی ایل میں فرانسیسی کپ فائنل کھیلتے ہوئے چوٹ لگ گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT