Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی ڈوپلیسی ٹوئنٹی 20 سیریز سے باہر

زخمی ڈوپلیسی ٹوئنٹی 20 سیریز سے باہر

جوہانسبرگ۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسی زخمی ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ جے پی ڈومینی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ڈو پلیسی تیسرے اور آخری ونڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ جنوبی افریقہ کرکٹ کے مطابق زخم سنگین نوعیت کا ہے اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے ،ان کی جگہ آل راؤنڈر ڈین پریٹوریئس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT