Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / زخمی ڈوپلیسی 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور

زخمی ڈوپلیسی 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور

جوہانسبرگ ۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کے زخمی کپتان فاف ڈوپلیسی چھ ہفتوں کیلئے میدان سے باہر ہو گئے ہیں،وہ بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ون ڈے میں زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں بیٹنگ کے دوران 91 رنز پر ریٹائر ہونا پڑا جس کے سبب وہ میدان میں واپس آکر اپنی ٹیم کی قیادت بھی نہیں کر سکے تھے۔ ڈوپلیسی بنگلہ دیش کیخلاف جمعرات کو شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں جہاں ان کی جگہ قیادت کے فرائض جین پال ڈومینی انجام دیں گے۔ ڈوپلیسی کی کوشش ہے کہ زمبابوے کیخلاف باکسنگ ڈے ٹسٹ تک مکمل فٹ ہو جائیں۔

 

 

جوکوچ اور واؤرنیکا کی واپسی
لندن۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )نواک جوکوچ اور اسٹانسلس واورنیکا زخموں سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور وہ اب واپسی کیلئے تیار ہیں۔ سابق ورلڈ نمبر ون سربین کھلاڑی ومبلڈن کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ ٹینس کے میدان سے باہر ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی بھی یو ایس اوپن کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے ، اب دونوں کھلاڑیوں نے ابوظہبی میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ ٹینس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔مذکورہ کھلاڑیوں کے علاوہ سابق عالمی نمبر ایک برطانوی اینڈی مرے کی واپسی کا انتظار ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT