Monday , July 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / زخمی ڈی کاک سیریز سے باہر

زخمی ڈی کاک سیریز سے باہر

کیپ ٹاؤن، 5فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈي کاک کلائی میں چوٹ کی وجہ سے ہندستان کے خلاف چل رہی موجودہ ون ڈے سیریز اور ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ڈي کاک کے زخمی ہونے سے میزبان ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگا ہے کیونکہ اس کے دو اہم بلے باز اے بی ڈی ولیرس اور فاف ڈو پلیسس چوٹ کی وجہ پہلے ہی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔وکٹ کیپر ڈي کاک کو سینچورین میں دوسرے ون ڈے میچ کے دوران کلائی میں چوٹ لگ گئی تھی اور اب انہیں اس سے نجات حاصل کر نے میں تقریبا دو سے چار ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے ۔جنوبی افریقہ کے ٹیم منیجر محمد موسی جي نے پیر کو کہاکہ ڈي کاک کو دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ کرتے وقت بائیں کلائی میں چوٹ لگ گئی تھی۔اس کے بعد سے وہ درد محسوس کر رہے ہیں۔ اس طرح کی چوٹ پر قابو پانے میں دو سے چار ہفتے کا وقت لگتا ہے۔ ہمارا مقصد اب آسٹریلیا کے خلاف مارچ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے ان کو تیار کرنا ہے ۔”ڈي کاک نے ہندستان کے خلاف چھ میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچ میں 20 اور 34 رنز بنائے تھے۔

TOPPOPULARRECENT