Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / زخمی کو ہاسپٹل منتقل کرنے والا حملہ میں ہلاک

زخمی کو ہاسپٹل منتقل کرنے والا حملہ میں ہلاک

حیدرآباد ۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) زخمی شخص کو ہاسپٹل منتقل کرنا ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا۔ یہ واقعہ مادھاپور پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 29 سالہ مدھو ایک شخص کے حملہ میں فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مدھو نے ناگرجنا نامی ایک شخص کو ہاسپٹل منتقل کیا تھا جس کو علاقہ کے ایک شرپسندروی نے شدید زدوکوب کیا تھا۔ اس بات کا علم ہونے پر روی۔ مدھو کے مکان پہنچا اور شدید زدوکوب کیا۔ دونوں ہاسپٹل میں زیرعلاج تھے جہاں علاج کے دوران مدھو فوت ہوگیا۔ پولیس مادھاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT