Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / زراعت پیشہ افراد کے مسائل کی کامیابی سے یکسوئی

زراعت پیشہ افراد کے مسائل کی کامیابی سے یکسوئی

میدک /28 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایل اے میدک و ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی ریاست تلنگانہ محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ متحدہ ریاست میں علاقہ تلنگانہ کے ساتھ کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہو پائے ۔ اب جبکہ نئی ریاست میں ٹی آر ایس سرکار مختلف پالیسیوں و پروگرامس کو روبہ عمل لاتے ہوئے زراعت پیشہ ا

میدک /28 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایل اے میدک و ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی ریاست تلنگانہ محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ متحدہ ریاست میں علاقہ تلنگانہ کے ساتھ کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہو پائے ۔ اب جبکہ نئی ریاست میں ٹی آر ایس سرکار مختلف پالیسیوں و پروگرامس کو روبہ عمل لاتے ہوئے زراعت پیشہ افراد کے مسائل کامیابی کے ساتھ حل کئے جارہے ہیں۔ محترمہ پدما نے میدک کے زرعی مارکٹ یارڈ پر پرائمری اگریکلچر سوسائٹی میدک کے زیر اہتمام آغاز کئے جانے والے دھان کی خریدی کے مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے اے گریڈ دھان کی امدادی شرح 1400 روپئے اور سی گریڈ کیلئے 1360 روپئے اسی طرح مکئی کی خریدی پر 1310 روپئے شرح فی کنٹل مقرر کی گئی ہے ۔ کسانوں کو چاہئے کہ اپنے اناج راست طور پر خریدی کے مراکز پر لائیں ۔ درمیانی افراد کے جھانسہ میں نہ آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 64 مکئی کی خریدی اور دھان کی 128 مراکز کھولے گئے ہیں ۔ محترمہ پدما نے کہا کہ مارکٹ یارڈ میں ہر کسانوں کو تمام تر سہولتوں کی فراہمی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے وقت اچانک بارش ہونے پر اناج میں نی واقع ہوئی ہے ۔ اس طرح نمی والے اناج کی خریدی پر بھی مقررہ امدادی شرح ادا کرنے کیلئے بھی غور و خوص کیا جارہا ہے ۔ شریمتی پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ کسانوں کو حکومت کی جان بسے اناج خریدنے کے 5 دنوں ہی میں رقم ان کے کھاتوں میں جمع ہوجانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس پروگرام میں صدرنشین بلدیہ و نائب صدرنشین مسرز اے ملکارجن گوڑ ، راگی ، اشوک ، چیرمین زرعی سوسائٹی مسٹر ستیہ وردھن راؤ ، انچارج سکریٹری مارکٹنگ کمیٹی میدک مسٹر ایم وینکٹ جونئیر سپروائزر شریمتی چلکماں ، تحصیلدار میدک وجئے لکشمی صدرنشین منڈل پریشد شریمتی لکشمی ، بلدی کونسلرس مسرز ایم گنگا دھر ، سید صادق سید منیر الدین ، دیگر ٹی آر ایس قائدین مسرز غوث قریشی ، بالراج ،جیون راؤ ، پربھو ریڈی بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT