Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / زراعت کیلئے 15 ہزار کروڑ کے علیحدہ بجٹ کا امکان

زراعت کیلئے 15 ہزار کروڑ کے علیحدہ بجٹ کا امکان

حیدرآباد 15 جنوری ( آئی این این ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے امکان ہے کہ سال 2018 – 19 کیلئے شعبہ زراعت کیلئے علیحدہ بجٹ پیش کیا جائیگا ۔ ریاستی حکومت اس شعبہ کیلئے 15,000 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کرنا چاہتی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف اسکیمات کو شامل کرتے ہوئے بجٹ تجاویز کو تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو تجاویز تیار کی جا رہی ہیں ان میں کسانوں کیلئے بیجوں اور کھادوں کیلئے 4,000 روپئے فی ایکڑ کی ان پٹ سبسڈی کو بھی شامل کیا جانا چاہئے ۔ کہا گیا ہے کہ ان پٹ سبسڈی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ہے اور اس کی پہلی ادائیگیوں کا جاریہ سال مئی کے مہینے سے آغاز ہوگا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے امکان ہے کہ اس اسکیم پر جملہ 11,370 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔اس اسکیم کے علاوہ ریاستی حکومت شعبہ زراعت کی دوسری اسکیمات کیلئے بجٹ میں مزید 4,000 کروڑ روپئے کی رقم فراہم کرنا چاہتی ہے ۔ امکان ہے کہ یہ بجٹ ماہ فبروری کے دوران اسمبلی میں پیش کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT