Wednesday , December 12 2018

زرداری کی دوسری شادی کی تردید

اسلام آباد 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا میں گشت کررہی اُن رپورٹس میں کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دوسری شادی کرلی ہے تاہم اُن کے ترجمان نے ان خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے انھیں مسترد کردیا اور وضاحت کی کہ زرداری صاحب ہمیشہ مرحومہ بے نظیر بھٹو کے شوہر کہلانا ہی پسند کریں گے۔ یہ تردید اس وقت منظر عام پر آئی جب میڈیا میں

اسلام آباد 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا میں گشت کررہی اُن رپورٹس میں کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دوسری شادی کرلی ہے تاہم اُن کے ترجمان نے ان خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے انھیں مسترد کردیا اور وضاحت کی کہ زرداری صاحب ہمیشہ مرحومہ بے نظیر بھٹو کے شوہر کہلانا ہی پسند کریں گے۔ یہ تردید اس وقت منظر عام پر آئی جب میڈیا میں یہ خبریں گشت کرنے لگیں کہ زرداری نے امریکہ میں رہائش اختیار کی ہوئی ڈاکٹر تنویر زمانی سے شادی کرلی ہے۔ 59 سالہ زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دوسری شادی کی تردید کی۔ مسٹر بابر نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستانی ٹی وی چیانلس پر تنویر زمانی نامی ایک خاتون مسلسل نظر آرہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT